496

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نرگس علی ق لیگ میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) نے خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک اور وکٹ گرا دی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق پشاور سے رکن اسمبلی نرگس علی (ق) لیگ میں شامل ہو گئی ہیں۔ ان کی شمولیت پر بات کرتے ہوئے پارٹی سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستانیت اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کیلئے دروازے کھلے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) دن بدن فعال اور مضبوط ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں