15

شریف خاندان کی دل آزاری پر انتہائی دکھ ہے،اعتزاز

کراچی(فری ہینڈ نیوز)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر شدید دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور کہا کہ ان کی باتوں سے شریف خاندان کو ہونے والی دل آزاری پر انتہائی دکھ ہے۔میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نیک اور پارسا خاتون تھیں، نواز شریف کے خاندان سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں،سابق خاتون اول کے انتقال پر شدید دکھ اور افسوس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھیاظہارتاسف کی پیشکش کی گئی تھی لیکن میں نے نہیں کیا جس پرافسوس ہے،بیگم کلثوم نوازکا انتقال شریف خاندان کا بہت بڑا نقصان ہے ،جمہوریت کیلئیان کی گراں قدر خدمات تھیں،پرویزمشرف کے دورمیں وہ جواں مردی سے ڈٹی رہیں۔رواں سال جون میں اعتزاز احسن کا ایک متنازع بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے شریف خاندان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ زبان زد عام ہے کہ ہارلے اسٹریٹ کلینک جہاں کلثوم نواز زیرعلاج تھیں، شریف خاندان کی ملکیت ہے،وہ کوئی اسپتال نہیں لیکن وہاں دل کے بائی پاس ہوتے ہیں۔پی پی کے رہنما نے اپنے متنازعہ بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے اپنے اہلیہ کے ساتھ رہنے کو تاخیری حربہ قرار دیا تھا،یہی بیان صدر مملکت کے لیے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار کی حیثیت سے اعتزاز احسن کے نام پر ن لیگ کے اعتراض کی بنیادی وجہ سمجھا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں