15

شارع فیصل کراچی:عدالتی حکم عملدرآمد مذاق بن گیا

کراچی(فری ہینڈ نیوز)شارع فیصل کراچی پر عدالتی حکم پر عمل درآمد مذاق بن گیا ،عدالتی حکم پر توڑی گئی اشتہاری دیوار کے سائے میں تجاوزات کا بھانڈا میڈیانے پھوڑدیا۔عدالت نے شہر بھر سے ہورڈنگز اور سائن بورڈز ہٹانے کا حکم دیاتو اشتہارات کیلئے دیواریں بنالی گئیں۔پھر دیواروں کو گرانے کاحکم ملاتو کام جزوی اور نمائشی توڑ پھوڑ سے آگے نہ بڑھا۔شارع فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب ہورڈنگ کے اشتہار سے شروع ہونے والی کہانی دیوار اور اب تجاوزات کے کاروبار تک پہنچ گئی۔ ٹوٹی ہوئی دیوار کے دوسری طرف راتوں رات دکانیں بنادی گئیں بلکہ ان پر شٹر بھی لگ گئے۔شہر بھر میں جاری یہ عمل روکا نہ گیا تو کچھ دنوں میں اس طرح کی دکانوں پر کاروبار بھی شروع ہوجائے گا،اس حوالے سے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے موقف دینے سے گریز کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں