17

دنیا بھر میں اسلامی سال کا آغاز،یکم محرم الحرام کا روایتی جلوس شبیہہ علم غازی عباس علمدار برآمدہونگے

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)دنیا بھر میں اسلامی سال کا آغاز ہو گیا ہے گجرات میں یکم محرم الحرام کا روایتی جلوس شبیہہ علم غازی عباس علمدار برآمد ہوا اس سے قبل مجلس عزاء منعقد ہو ئی جس میں ملک کے ممتاز ذاکر عدنان لیاقت پڈھڑار و دیگر نے فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کیے جس کے بعد مستری عبدالرشید مرحوم کی رہائشگاہ سے ماتمی جلوس برآمد ہوا ، حاجی میاں عظمت علی ، وقار الحسن ہیرا اوران کے بھائیوں کے زیر انتظام جلوس برآمد ہوا جو کہ گڑھی شاہدولہ سے ، شاہدولہ چوکی ، پتاسیاں والا چوک ، مسلم بازار ، مچھلی چوک ، مقبرہ پانڈی شاہ ، کھاری کھوئی سے ہوتا ہوا واپس مستری عبدالرشید مرحوم کی رہائشگاہ پر اختتام پذیر ہوا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے اے ڈی سی جی ملک غضنفر اعوان ، اسسٹنٹ کمشنر افضل حیات و دیگر افسران موجود تھے صدر حسینیہ ٹرسٹ پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری ، نائب صدر جواد حسین جعفری ، الطاف عباس کاظمی و دیگر ممبران حسینیہ ٹرسٹ بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں