16

19واں سالانہ عرس مبارک جشن جیلانی مدینہ سیداں میں منعقد ہوگا

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)19واں سالانہ عرس مبارک جشن جیلانی مدینہ سیداں میں منعقد ہوا جس کی صدارت پیر محمد ارشد ہاشمی قادری چشتی نے کی مہمان خصوصی پیر بشیر احمد شاہ قادری چشتی تھے ۔ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا ۔ نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، تلاوت کلام پاک قاری محمد زمان نے پیش کی ۔ نعت رسول مقبول ﷺ گلفام علی و دیگر نے پیش کی اس موقع پر علاقہ کی اہم شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اختتام پر محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ممتاز قوال و ہمنواں نے اپنی حاضری پیش کی ۔ عرس مبارک کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں