22

عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہ حسینہ میں یکم محرم سے 10محرم الحرام تک مجالس عزاء کا انعقاد کیا جائیگا

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہ حسینہ میں یکم محرم سے 10محرم الحرام تک مجالس عزاء کا انعقاد کیا جائے گا ۔ مجلس 7:45پر روزانہ شروع ہو گی جس سے ذاکر اہلبیت منتظر حسین مہدی اور علامہ محمد اصغر یزدانی خطاب کرینگے ۔ صدر حسینیہ ٹرسٹ پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری کے مطابق عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ روزانہ خواتین کی مجلس صبح دس بجے شروع ہو گی اور ساڑھے بارہ بجے ختم ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں