20

دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں سالانہ شیخ المشائخ کانفرنس بسلسلہ یوم وفات میاں ولید احمد جواد شرقپوری منعقد ہوئی

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں سالانہ شیخ المشائخ کانفرنس بسلسلہ یوم وفات حضرت میاں ولید احمد جواد شرقپوری منعقد ہوئی جس کی صدارت صاحبزادہ پیر غلام بشیر نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ باؤلی شریف نے کی جبکہ مہمان خصوصی صاحبزادہ پیر سید زمان شاہ آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف تھے اس موقع پر علماء و مشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ممتاز ثناء خوانِ رسول سید عثمان شاہ اور عمران شاکر نے ہدیہ درود و سلام پیش کیا اس موقع پر علامہ پیر عبدالخالق نقشبندی آستانہ عالیہ نیاریاں شریف ، پروفیسر عبدالمجید دھیڑیکٹری ، نوید ڈار ، سعید بھٹہ ، فیاض سیٹھی ، چوہدری اعجاز ، پروفیسر اسماعیل شاہ ، چوہدری عثمان وڑائچ ، مسعود احمد صابووال ، حاجی عبدالطیف قادری ، نجم الحسن ، ڈاکٹر عبدالباسط راٹھور ، سید شہباز شاہ ایڈووکیٹ ، فیاض سیٹھی ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، شہزاد اے چوہدری ، مجید اللہ ملہی ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد اشرف ، سید عابد شاہ 92چینل ، میر عبدالرزاق ، شکیل جنجوعہ ، اعجاز شاکر ، محمد وارث ، قاری تنویر و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں