25

MNAمحترمہ تاشفین صفدر مرالہ کی قیادت میں ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں‘چوہدری شوکت علی

کھاریاں(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)MNAمحترمہ تاشفین صفدر مرالہ کی قیادت میں یونین کونسل ٹھوٹھہ رائے بہادر میں PTI کی ترقی اور ترویج کے لئے کام کر رہے ہیں PTI میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کیا جا رہا ہے اب PTI کی حکومت ہے عوامی مسائل حل ہوں گے اور ثمرات عوام کی دہلیز پر ملیں گے ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر راہنما PTI چوہدری شوکت علی اور چوہدری عمران مانی آف ملک پور جٹاں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے 25جولائی کو ووٹ دے کر PTI کو کامیاب بنایا اور عمران خان کو وزیر اعظم منتخب کیا اب ذمہ داری عوامی نمائندوں اور وزراء کی ہے کہ وہ عوامی مسائل حل کریں اور نیا پاکستان بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں