17

کھاریاں پریس کلب کی MNAتاشفین صفدر مرالہ سے انکے ڈیرہ پر ملاقات

کھاریاں(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)صدر کھاریاں پریس کلب آفتاب احمد نذر کی قیادت میں نمائندہ وفد کی MNAتاشفین صفدر مرالہ سے ان کے ڈیرہ پر ملاقات اس موقع پر جنرل سیکرٹری سید تنویر نقوی، چیئرمین ندیم گیلانی، فنانس سیکرٹری جبار ساگر، سابق صدر زمان احسن، سیکرٹری تقریبات ارشد گجر، سینئر صحافی اعجاز مرزا، عبدالعزیز گوندل اور دیگر شامل تھے اس موقع پر چوہدری شاہد محمود، چوہدری شوکت علی، چوہدری عمران مانی، چوہدری حمزہ انور بھی موجود تھے۔ اس موقع پر MNA تاشفین صفدر مرالہ نے کہا کہ میڈیا کا کردار ہر لحاظ سے مثبت ہوتا ہے ہم بھی میڈیا کی راہنمائی پر ہی کام کرتے ہیں میڈیا نشاندہی کرتا ہے اور مسائل حل ہوتے ہیں ہمیں کھاریاں کے میڈیا نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ پانی ایک ایسا بنیادی سہولت ہے جس کے بغیر زندگی ممکن نہیں ہے ڈیم بناؤ تحریک میں بھرپور حصہ لیں اور عمران خان کا ساتھ دیں اوورسیز پاکستان بھی بھرپور حصہ لیں ڈیم بنا کر قوم کی سہولت فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں