17

SHO تھانہ کھاریاں صدر سرفراز انجم سیکھو کی شراب فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘متعدد گرفتار

کھاریاں(نمائندہ فری ہینڈ نیوز) DSP کھاریاں سردار بابرممتاز کی قیادت میںSHO تھانہ کھاریاں صدر سرفراز انجم سیکھو کی شراب فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی۔ عرصہ دراز سے مکروہ دھندہ کرنیوالے پولیس کے شکنجے میں آ گئے۔ ملزمان نعیم مسیح اور محمد عثمان کے قبضہ سے 2عدد کاریں جن میں 420 لیٹر شراب جو کہ 21گیلنوں میں تھی اور ہر گیلن میں20لیٹر شراب موجود تھی اس کے ساتھ 28عدد مارکہ بڑی بولتیں ،3J مارکہ وڈکا اور600خالی بوتلیں برآمد کرلیں اور ان کے خلاف 2الگ الگ مقدمات 387/18 اور 388/18 درج کر لئے عوامی حلقوں نے کامیاب کارروائی پر پولیس افسران کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس ان زہر فروش سفاک ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں