26

نواز شریف میڈیکل کالج اور عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے 95فیصد سے زائد تعمیراتی کام مکمل کر لیا،DCتوصیف دلشاد کٹھانہ

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)ڈپٹی کمشنر توصیف دلشادکٹھانہ نے ہدایت کی ہے کہ نواز شریف میڈیکل کالج اور عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے 95فیصد سے زائد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ مکمل ہونیوالی بلڈنگز میڈیکل کالج انتظامیہ کے حوالے کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز شریف میڈیکل کالج کے ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ سعدیہ مہر، ایگزیکٹوا نجینئرز رائے محمد نواز، محمد عمران، ایس ڈی او آصف چٹھہ، یونیورسٹی آف گجرات کے نمائند ہ محمد فہیم و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میڈیکل کالج کے اکیڈمک بلاکس، فکلیٹی و سٹاف کیلئے رہائشیں، ہاسٹلز ، عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں 148بیڈ پر مشتمل گائنی، آئی وارڈز، آپریشن تھیٹرز کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، میڈیکل اور سرجیکل وارڈز کا کام آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال اور میڈیکل کالج کیلئے طبی آلات کی خریداری کیلئے ڈیمانڈز جلد تیار کی جائیں اور فنڈز کے حصول کیلئے حکومت پنجاب سے رجوع کیا جائے نیز مجاز افسران اسی دوران بڈنگ سمیت خریداری کے دیگر پراسیس کے لئے کام کا آغاز کر دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضع کیا کہ میڈیکل کالج اور ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ دی گئی مدت میں ہر صورت مکمل کرنا ہوگا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں