12

میر سرفراز بگٹی 37 ووٹ لے کر سینیٹرمنتخب

کوئٹہ(فری ہینڈ نیوز)بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کامیاب ہوگئے۔سینیٹ کی نشست کیلئے بلوچستان میں ہونے والی پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے ،غیر سرکاری نتیجے کے مطابق میر سرفراز بگٹی 37ووٹ حاصل کرکے سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔سینیٹ کی نشست نعمت اللہ زہری کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد استعفیٰ دینے پر خالی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں