12

دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر،پری کوالیفکیشن مرحلے کا آغاز

دیامیر(فری ہینڈ نیوز)دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے پری کوالیفکیشن مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے ،ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں نے بڈز جمع کرادیں۔ترجمان واپڈا کے مطابق 5 جوائنٹ وینچرز نے دیا میربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے پری کوالیفکیشن بڈز جمع کرائیں ہیں۔ترجمان کے مطابق ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں کی طرف سے جمع کرائی گئی ان پری کوالیفکیشن بڈز کی جانچ پڑتال قواعد کے تحت کی جائے گی۔دیامیر بھاشا اور مہمندڈیمز کیلئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے فنڈز قائم کرنے کا اعلان کیا تھا ، بعد ازاں وزیراعظم نے اس میں پرائم منسٹر بھی شامل کردیا تھا اور ساتھ ہی دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈز کیلئے تعاون کی اپیل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں