10

جماعت الدعوۃ فلاحی کام جاری رکھے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)سپریم کورٹ نے جماعت الدعوۃ اور اس کی ذیلی جماعتوں کو فلاحی کام جاری رکھنے کی اجازت دینے سے متعلق ہائی کورٹ کا حکم بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں کیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ نے اپریل میں عبوری حکم میں تنظیم کو تاحکم ثانی فلاحی کام جاری رکھنے کی اجازت دی تھی جس کے خلاف وزرات داخلہ نے اپیل کی تھی۔ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔عدالت نے وفاق کی اپیل مسترد کرتے ہوئیکہا کہ وفاقی حکومت پہلے ہی ہائی کورٹ میں پارٹی ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوسہ وفاق کی جانب سے پیش ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں