11

آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن ہے،عمران خان

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن اور دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی ہے۔عمران خان نے ان خیالات کا اظہار آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کے دوریکے موقع پر کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے وزیراعظم کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے یادگارشہداء4 پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ،دورے کے دوران انہیں اسٹریٹیجک انٹیلی جنس،نیشنل سیکورٹی امور پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی اور دہشت گردوں کے خلاف جاری کوششوں سے متعلق آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ ہماری پہلی دفاعی لائن اور دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت اور عوام، افواج اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان اداروں کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں اجلاس کی صدارت کی ،عمران خان،وفاقی وزراء4 کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے 8 گھنٹے بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں