11

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2دن کیلئے موخر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 روز کیلئے موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جمعرات 13 ستمبر کو ہونے والا مشترکہ اجلاس اب 2 دن بعد ہفتہ 15ستمبر کو ہوگا جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پہلا خطاب کریں گے۔ن لیگ کے رہنما سردار ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر دفاع پرویز خٹک سے رابطہ کیا تھا اوربتایا تھاکہ ن لیگ کے اراکین کلثوم نواز کے انتقال اور تدفین کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں