12

ممبئی: کرینہ کپور خان فلموں کے بعد اب ریڈیو پر اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

ممبئی(فری ہینڈ نیوز)بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور خان اپنے دوست اور ہدایت کار کرن جوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریڈیو شو کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی، اداکارہ کرینہ نے اپنے ریڈیو کی شو کی ریکارڈنگ بھی شروع کردی ہے۔کرینہ کپور نے ریڈیو انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ کرنے سے قبل اس بارے میں کرن جوہرسے مشورہ کیا تھا جس پر کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ریڈیو اپنے پرستاروں سے رابطے میں رہنے کا بہت اچھا ذریعہ ہے لہٰذا تمہیں یہ شو ضرور کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ کرینہ کپور کا ریڈیو شو دسمبر میں آن ایئر ہوگا کرینہ کا کہنا ہے کہ ان سے انتظار نہیں ہورہا کہ لوگ کب ان کا شو سنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں