16

ممبئی: بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کترینہ کیف سے رشتے کی افواہوں پرخاموشی توڑ دی

ممبئی(فری ہینڈ نیوز)ٹوئٹر پر’’ہیش ٹیگ آسک کیف‘‘ میں سوشل میڈیا صارفین نے سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف سیان کے اور اداکارہ کترینہ کیف کے درمیان رشتے کے حوالے سے کئی سوالات پوچھے۔ایک صارف نے محمد کیف سے پوچھا ’’سر آپ کا اورکترینہ کیف کا رشتہ کیاہے؟ اور اگر آپ دونوں کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہے تو کیا مستقبل میں کوئی رشتہ بننے کی امید ہے؟‘‘محمد کیف نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا’’میرے اور کترینہ کے درمیان کوئی رشتہ نہیں، میں پہلے ہی ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہا ہوں، لیکن میں نے کترینہ کیف کے نام کے حوالے سے ایک دلچسپ کہانی سنی ہے اور اس کہانی کے مطابق کترینہ کا تعلق میرے نام کے ساتھ ہے۔‘‘کترینہ کیف کے نام میں شامل’’کیف‘‘کے پیچھے انتہائی دلچسپ کہانی ہے، کترینہ کیف کے والد محمد کیف کا تعلق کشمیر سے اور والدہ سوزانا ٹور کیوٹے کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ بھارت آنے کے بعد کترینہ کیف نے اپنا خاندانی نام ٹورکیوٹے سے تبدیل کرکے ’’کیف‘‘ کرلیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے اپنا نام اس لیے تبدیل کیا کیونکہ ٹورکیوٹے بولنے میں بہت مشکل تھا اوراس وقت محمد کیف بھارتی کرکٹ ٹیم کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک تھے یہی وجہ تھی کہ کترینہ نے اپنے نام کے ساتھ ’’کیف‘‘کا اضافہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں