17

ممبئی: عالیہ بھٹ نے سنجے لیلا بھنسالی کیساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا

ممبئی(فری ہینڈ نیوز)بالی ووڈ میں فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے انٹری مارنے والی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے بہت ہی کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی جب کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی کامیاب ترین فلم ’راضی‘ کے بعد سے انڈسٹری کے نامور ہدایت کار اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ صرف اپنے مینٹور کرن جوہر کی ہدایت پر ہی عمل کرتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی عالیہ بھٹ کو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن عالیہ پہلے ہی کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ کا حصہ بن چکی ہیں جس کی وجہ سے انہیں سنجے لیلا کو انکار کرنا پڑا۔اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے لیلا جیسے نامور ہدایت کار کے ساتھ کون کام نہیں کرنا چاہے گا لیکن عالیہ کی پہلی ترجیح کرن جوہر ہیں جو نہ صرف ان کے مینٹور ہیں بلکہ وہ انہیں والد کا درجہ دیتی ہیں جب کہ عالیہ کو انڈسٹری میں متعارف کروانے کا سہرا بھی کرن کے سر ہی جاتا ہے۔واضح رہے سنجے لیلا بھنسالی نے عالیہ سے قبل ایشوریا رائے کو آفر کی تھی تاہم انہوں نے یہ آفر ٹھکرادی جس کی وجہ ان کی اگلی فلم ’گلاب جامن‘ ہے جس میں وہ اپنے شوہر ابھیشک بچن کے ساتھ 8 سال بعد جلوہ کر ہورہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں