13

سعودی عرب میں خواتین اب پائلٹ بنیں گی

سعودی عرب(فری ہینڈ نیوز)سعودی عرب کی نجی فضائی کمپنی نے سعودی خواتین کو پائلٹ کے طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔فضائی کمپنی فلائی ناس کے سی ای او بندر المہنا نے کہا کہ ان کی کمپنی اس سلسلے میں جلد ہی سعودی خواتین کو پائلٹ کے طور پر تعینات کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان خواتین کو معاون ہواباز پروگرام میں شامل کرکے ہوابازی کی تربیت دی جائے گی۔المہنا نے یہ بھی کہا کہ ان کی فضائی کمپنی میں پہلے سے سعودی خواتین کلیدی عہدوں پر فائز ہیں۔واضح رہے کہ ناس پہلی سعودی ایئرلائن ہے جس نے اعلیٰ عہدوں پر سعودی خواتین کی تقرریاں کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں