10

بھارتی مدرسے کے طلباء کیلئے اسمارٹ فون پر پابندی

انڈیا(فری ہینڈ نیوز)بھارت میں قائم دارالعلوم دیوبند نے طالبعلموں پر اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔دارالعلوم کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی نے حکم نامہ جاری کرکے طالب علموں کو وارننگ دی کہ اگر ان کے پاس اسمارٹ فون پایا گیا ، تو ان کو ادارے سے نکال دیا جائے گا۔مدرسہ مہتمم نے ساتھ ہی تاکید بھی کی ہے کہ طالبعلم اپنے اسمارٹ فون گھر میں رکھ کر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں