16

سعودی ایئرلائن کا فضائی میزبانوں میں خواتین کو شامل کرنے کافیصلہ

سعودی عرب(فری ہینڈ نیوز)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی ایئرلائن نے فضائی میزبانوں میں مقامی خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق ابتدائی طورپر سعودی ایئرلائن میں20 خواتین میزبانوں کو شامل کیا جائے گاجن کی عمریں 23 سے 30 سال کے درمیان ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرلائن میں ایسی خواتین کو میزبان بھرتی کیا جارہا ہے جنہیں فر فر انگریزی بولنا آتی ہے اور جو کسٹمر سروس اور سیلز کے شعبے سے بھی وابستہ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں