13

لاہور: ہائیکورٹ نے بھارتی فلموں کی نمائش پرفاقی حکومت سے جواب کرلیا

لاہور(فری ہینڈ نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجدمحمود سیٹھی نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت کی، درخواست میں بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کو چیلنج کیا گیا۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ بھارتی فلموں کی نمائش کے لیے امپورٹ پالیسی وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر جاری کی گئی اس لیے فلموں کی نمائش غیر قانونی ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ بھارتی فلموں کی نمائش کے حوالے سے امپورٹ پالیسی کو کالعدم قرار دیا جائے۔وفاقی حکومت نے درخواست کا جواب داخل کرنے کے لیے مہلت مانگ لی جس پر لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو مہلت دے دی، درخواست پر مزید سماعت 11 اکتوبر کوہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں