25

ممبئی:سلمان خان کی ماضی کی ایک ویڈیو وائرل‘ایشوریا رائے پر تشدد سے متعلق وضاحت

ممبئی(فری ہینڈ نیوز)ماضی میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور سابق ملکہ حسن ایشوریارائے بچن کے عشق کے قصے زبان زدعام تھیتاہم اس طوفانی اور دھواں دار عشق کا انجام نہایت تکلیف دہ انداز میں ہوا تھا۔2002 میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں ایشوریارائے نے سلمان خان پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان انہیں فون کرکے نہ صرف بہت ہی فضول باتیں سناتے ہیں بلکہ انہوں نے مجھ پر میرے ساتھی اداکاروں کے ساتھ تعلقات کا الزام بھی لگایاتھا اور ایک بار تو سلمان خان نے مجھ پر تشدد بھی کیا لیکن خوش قسمتی سے اس تشدد کے کوئی نشانات میرے جسم پر نہیں آئے اور میں نے ایسے ظاہر کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ اس واقعے کے بعد میں نے سلمان خان سے تعلقات ختم کرلیے۔اس حوالے سے سلمان خان کے ماضی کے انٹرویوکی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایشوریا پر تشدد سے متعلق وضاحت دیتے نظر آرہے ہیں۔ سلمان خان نے صحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا بہت عرصہ پہلے ایک اور صحافی نے مجھ سے یہی سوال پوچھا تھا تو میں نے ٹیبل کو مارنا شروع کردیا اور ٹیبل ٹوٹ گیا، میرے کہنے کا مطلب ہے اگر میں نے واقعی ایشوریا کو مارا ہوتا تو وہ زندہ نہیں بچتیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ میں’’می ٹو‘‘مہم کے تحت بہت سی اداکارائیں اپنے ساتھ ہونے والے نارواسلوک پر آواز اٹھاتی نظر آرہی ہیں سلمان خان کی یہ ویڈیو بھی ’’می ٹو‘‘ مہم کے بعد ہی سامنے آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں