18

سابق صوبائی وزیر حمید وحید الدین نے گزشتہ روز عائشہ بشیر ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ کیا

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)سابق صوبائی وزیر حمید وحید الدین نے گزشتہ روز عائشہ بشیر ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال چےئرمین عائشہ بشیر ٹرسٹ ہسپتال ڈاکٹر اعجاز بشیر ، ایڈمنسٹریٹر فیصل اشرف ، مارکیٹ منیجر حمزہ اعجاز نے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفےئر محترمہ عفت کمال اور ڈسٹرکٹ سائیکلالوجسٹ پاپولیشن ویلفےئر روبیل ، ایڈیالوجسٹ مس انسبت ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر تھے ، حمید ہ وحید الدین نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا جہاں پر انہیں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی گئی انہوں نے ہسپتال کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ عائشہ بشیر ہسپتال اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گا اور عوام کی خدمت کا مشن جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں