14

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گجرات کے زیر اہتمام ہیل میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے سمینار

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفےئر ڈیپارٹمنٹ گجرات کے زیر اہتمام ہیل میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفےئر محترمہ عفت کمال ، ڈسٹرکٹ سائیکالوجسٹ روبیل ، عائشہ بشیر ہسپتال سے سپیچ تھراپسٹ مس سمیرا ، اڈیالوجسٹ مس انسبت ، مس مہوش نے خطاب کیا اور سینکڑوں خواتین کو ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے تربیت دی گئی جبکہ بریسٹ کینسر ، کانوں کے امراض ، قوت سماعت کے مسائل اور بریسٹ کینسر کے بارے میں تفصیلاً آگاہی دی گئی ، بعد ازاں تحصیل پاپولیشن ویلفےئر آفیسر کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا سینکڑوں مریضوں کو ادویات فراہم کی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں