14

ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے گورنمنٹ جامع ہائی سکول سروس موڑ کا اچانک دورہ کیا

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے گورنمنٹ جامع ہائی سکول سروس موڑ کا اچانک دورہ کیا، اساتذہ و طلبہ کی حاضری چیک کی ، تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ، پرنسپل جامع ہائی سکول اکرام اللہ صفدربھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز کے دورہ کے موقع پر اساتذہ کرام و طلبہ سے تدریسی امور کے حوالے سے بات چیت کی اور ہدایت کی کہ طلبہ نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں پر یکساں توجہ مرکوز رکھیں اور بہتر کارکردگی کیلئے محنت کریں۔ انہوں نے ٹیچرز کو ہدایت کی کہ وہ دلجمعی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں، ہونہار طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ایسے طلبہ پر بھی خصوصی توجہ دیں جو پڑھائی میں کسی وجہ سے پیچھے ہیں۔ انہوں نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ لائبرئری، سائنس لیب، کمپوٹر لیب سے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ استفادہ کیلئے مواقع فراہم کئے جائیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمشن ہال کا بھی دورہ کیا اور عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں