13

ضمنی الیکشن میں چوہدری مونس الٰہی کی کامیابی یقینی ہے‘چوہدری حسین عباس ہنجراء

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے راہنما چوہدری حسین عباس ہنجرا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں چوہدری مونس الٰہی اور چوہدری سالک حسین کی کامیابی یقینی ہے۔ 14 اکتوبر کا دن چوہدری مونس الٰہی اور چوہدری سالک کی فتح کا دن ہو گا۔ مخالفین کو ضمنی الیکشن میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری مونس الٰہی اور چوہدری سالک حسین کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ جیت چوہدری برادران کا ہی مقدر بنے گی۔ چوہدری برادران نے اپنے دور اقتدار میں گجرات سمیت پورے پنجاب میں میگا پراجیکٹس مکمل کروائے جن سے عام آدمی کو براہ راست ریلیف حاصل ہوا۔ انشاء اللہ چوہدری مونس الٰہی اور چوہدری سالک حسین تاریخی لیڈ سے کامیاب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں