13

جامعہ گجرات کے سٹوڈنٹس سروسز سنٹر کے زیر اہتمام عالمی یوم امن کے حوالہ سے پر وقار سیمینار

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)جامعہ گجرات کے سٹوڈنٹس سروسز سنٹر کے زیر اہتمام عالمی یوم امن کے حوالہ سے ایک پُر وقار سیمینار کا انعقاد ہوا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی معروف دینی شخصیت سجادہ نشین چشتیاں شریف صاحبزادہ عاصم مہاروی چشتی تھے۔ سیمینار میں مختلف شعبہ جات کے طلبہ و اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان میں استحکام امن کے لیے اپنی پُر خلوص کاوشوں کو پورے عزم و دیانت سے وقف کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ صاحبزادہ عاصم مہاروی چشتی نے کہا کہ امن عالم انسانی مسرتوں کا خزینہ ہے۔ قیام امن و استحکام امن انسانیت کی بقا کا بہترین ضامن ہے۔ دنیا بھر میں مختلف سطحوں پر استحکام امن ہر ذی شعور فرد کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ صفائی قلب ، پُر خلوص نیت اور ہر انسان کے من میں بسی ہوئی کائنات اصغر کی تطہیری کاوشیں ہمیں کائنات اکبر کی تسخیر اور تکریم انسانیت کے بے پایاں جذبہ سے روشناس کروا سکتی ہیں۔ صاحبزادہ عاصم مہاروی نے طلبہ کی نوجوان نسل کو تطہیر قلب کی جانب مبذول کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صوفیائے عظام کی سرز مین ہے۔ صوفیائے کرام نے اپنے قول و فعل کے ذریعے ذات پات، نسل، رنگ، مذہب اور دیگر فرقہ وارانہ تعصبات سے بالا ترہو کر تکریم انسانیت کے عظیم انسانی رویہ کو اپنی مبلغانہ کاوشوں کا محور قرار دیا۔ ڈائریکٹر SSCمحمد یعقوب، ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید اور مخلتف شعبہ جات کے چیئرپرسن و اساتذہ نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی۔ نوجوان طالب علم حیدر امام ڈار نے سیمینار کی نظامت کا فریضہ سرانجام دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں