16

کٹے ہونٹ و تالو والے مریضوں کا علاج بہت بڑا جہاد ہے،محترمہ حمیدہ وحید الدین

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز)کٹے ہونٹ و تالو والے مریضوں کا علاج بہت بڑا جہاد ہے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ محترمہ حمیدہ وحید الدین نے گزشتہ روز عائشہ بشیر ٹرسٹ ہسپتال کے دورہ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عائشہ بشیر ٹرسٹ ہسپتال کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جس انداز میں یہ ادارہ خدمت خلق کے مشن میں مصروف عمل ہے اس کو ہم سراہتے ہیں کیونکہ یہ زندگیاں بدلنے کا شعبہ ہے جس مریض کو شفاء ملتی ہے وہ تا زندگی دعا گو رہتا ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ ایسے افراد کی حوصہ افزائی کریں جو کہ خدمت خلق کے مشن میں دن رات کوشاں رہتے ہیں ، ڈاکٹر اعجاز بشیر اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جو دن رات اس مشن کے تحت کام کر رہے ہیں اس موقع پر محترمہ عفت کمال نے کہا کہ آج مجھے یہ جان کر دلی خوشی ہوئی ہے کہ یہ ادارہ شبانہ روز خدمت خلق کیلئے مصروف عمل ہے اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز بشیر چےئرمین عائشہ بشیر ہسپتال نے بتایا کہ 1992سے ہم اس مشن کے تحت کام کر رہے ہیں اور ہم اس کام کو احسن طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں