12

رانگ وے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم

کراچی(فری ہینڈ نیوز)ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے رانگ وے آنے والے افراد کو گرفتار کرکے گاڑی ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔کراچی پولیس کی تاریخ میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں میں رانگ وے آنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے رانگ وے آنے والے افراد کو گرفتار کرکے ان کی گاڑی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جس پر شہر کے تمام علاقوں میں عمل شروع کردیا گیا ہے۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کا حکم نامہ ملتے ہی 2 پولیس اہلکار بھی حکم نامے کا شکار ہوگئے، رانگ وے آنے والے دونوں اہلکاروں اور دیگر شہریوں کو تھانے منتقل کردیا گیا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہیکہ ایڈیشنل آئی جی نے قواعد اور ضوابط پر پابندی کروانے کے لیے احکامات دیئے ہیں اور رانگ وے آنے پر گرفتاری دفعہ 279 کے تحت کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں