12

شراب برآمدگی کیس ، شرجیل میمن کو 23اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم

کراچی(فری ہینڈ نیوز)عدالت نے شراب برآمدگی کیس میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 23 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے وکیل نے سکیورٹی خدشات پرحاضری سیاستثنی کی درخواست دی تھی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیکورٹی فراہم کرنا سندھ حکومت کا کام ہے۔شرجیل میمن کے وکیل نعیم قریشی نے موقف اپنایا کہ میرے موکل کو سکیورٹی خدشات ہیں۔جس پر عدالت نے کورٹ پولیس کو حکم دیا کہ ملزم کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں