11

پاک فوج کے تحت پی اے سی ای ایس مقابلے لاہورمیں شروع

لاہور(فری ہینڈ نیوز)پاک فوج کے تحت دوسرے بین الاقوامی پی ایسی ای ایس مقابلے لاہورمیں شروع ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ فورٹریس اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پی اے سی ای ایس کے مقابلوں میں پاک فوج کی 16 اور11 ملکوں کی 17 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، مصر،اٹلی،میانمار،روس اور تاجکستان کے علاوہ ، ترکی اور ازبکستان کے دستے بھی مقابلے میں شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجیوں کو درپیش چیلنجز اور مشکلات کے پیش نظرفزیکل فٹنس کی اہمیت سے اجاگرکیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے یہ مقابلے اعلیٰ سطح کے حربی مہارت کے متقاضی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں