11

معیشت پرآئی ایم ایف کا قبضہ ہوتا جا رہا ہے،اسفندیار ولی

پشاور(فری ہینڈ نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی خان نے کہا ہے کہ معیشت پرآئی ایم ایف اور عالمی بینک کا قبضہ ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قوانین کی وجہ سے معاشی خوشحالی کا خون کیا جا رہا ہے۔اسفند یار ولی نے کہا کہ قرضوں پر خود کشی کو ترجیح دینے والے اب آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہو گئے ہیں، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کے طوفان نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں