16

MNAچوہدری حسین الٰہی انسپکٹر موٹروے پولیس جواد حیدر گھمن کے گھر جا کرانکے چچا کی وفات پر فاتحہ خوانی کی

گجرات (سید ابدال حسین شاہ) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے چوہدری عمرحیات گھمن چوہدری عبدالرزاق گھمن کے بھائی انسپکٹر موٹروے پولیس چوہدری جواد حیدر گھمن کے گھر جا کرانکے چچا جان مرحوم چوہدری پرویز خاور گھمن کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اس مو قع پر سابق ایم پی اے چوہدری خالد اصغر گھرال ،میاں ارشد گجر ،حاجی چوہدری اجمل، چوہدری مقصودآف امریکہ ،چوہدری ذیشان اجمل ،چوہدری محمد ایوب آف شیخ سکھا ،پروفیسر شوکت علی ،ماسٹر محبوب عالم و دیگر موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری حسین الہیٰ نے کہا کہ چوہدری عمر حیات گھمن ہمارے بزرگ اور قریبی ساتھی ہیں انکے بھائی چوہدری پرویز خاور گھمن کی وفات پر گہرا دکھ ہوا ہے سابق ایم پی اے چوہدری خالد اصغر گھرال نے کہاکہ مرحوم چوہدری پرویز خاور گھمن کو جنت الفردوس میں کروٹ کروٹ جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبروجمیل عطافرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں