24

ماں ایسی ٹھنڈی چھاؤں ہے جس کا مثل اس جہاں میں کوئی نہیں‘RPOشاہد حنیف

گجرات (سیدابدال حسین شاہ)ریجنل پولیس آفیسرشاہد حنیف نے کہا کہ ماں ایسی ٹھنڈی چھاؤں ہے جس کا مثل اس جہاں میں کوئی نہیں۔ ماں کی دعاؤں سے ایک عام انسان بھی اولیاء کی صف میں شامل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ دنیا فانی ہے ہم سب مسافر ہیں جو اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کی منزلیں آسان کریں اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے آفس میں پرائیویٹ سیکر ٹری محمد ایوب کی والدہ ماجدہ (مرحومہ)کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کے بعد کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن عمر فاروق سلامت ، ایس پی لیگل سکندرمرزا، اے ڈی آئی جی غلام محمد، ڈی ایس پی لیگل صفدر علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد پرویز گوندل،پرائیویٹ سیکرٹری محمد شبیر کے علاوہ ریجنل آفس کی تمام برانچوں کے انچارج بھی موجود تھے۔دریں اثناء تما م حاضرین نے پرائیویٹ سیکر ٹری محمد ایوب کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت ،درجات میں بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں