15

پنجاب اسمبلی کا گیٹ بند، ن لیگ کا احتجاج

لاہور(فری ہینڈ نیوز)شہباز شریف کی گرفتاری اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے پر اسمبلی کے باہر ن لیگ کا احتجاج، مرکزی گیٹ خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا۔گیٹ نہ کھلنے پر اراکین پنجاب اسمبلی نے گیٹ کے سامنے دریاں بچھا لیں، اور زمین پر بیٹھ گئے، اس موقع پر ارکان کی جانب سے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بھی کی جارہی ہے۔مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ راستے بند کرنا اور ارکان کو روکنا حکومت کی گھبراہٹ اور غیرجمہوری رویے کا ثبوت ہے، کسی بھی منفی صورتحال کی ذمیدار ی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور حکومت پر عائد ہوگی۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ارد گرد بھی پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور مرکزی دروازہ بند ہونے سے اسمبلی ملازمین کو بھی اندر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں