10

اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر 17 اکتوبر کے قومی اسمبلی اجلاس کیلئے جاری کئے ہیں۔پروڈکشن آرڈر کے متن میں لکھا ہے کہ اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلا س 17اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے جس میں شہبازشریف کی شرکت ضروری سمجھتے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آشیانہ ہاؤسنگ منصوبے میں مبینہ کرپشن کے الزام میں 5 اکتوبرنیب نے حراست میں لیا۔نیب حکام نے شہبازشریف کو اگلے ہی روز احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا اور ان کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں