19

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کون؟

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی تعیناتی کے معاملے میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور سیکریٹری داخلہ میجر (ر) سلمان آمنے سامنے آگئے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی تعیناتی کیلئے 2لیٹر جاری ہونے سے وزارت داخلہ کے حکام رسہ کشی کھل کر سامنے آگئی۔وزارت داخلہ کیایک لیٹر میں محمد امین اور دوسرے میں ڈاکٹر سعید کی ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر مملکت نے محمد امین کو جبکہ سیکریٹری داخلہ نے ڈاکٹر سعید کو تعینات کرنے کی سفارش کی۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی کوایس ایس پی آپریشنزکی تعیناتی کااختیارنہیں۔ذرائع کے مطابق تاہم وزیرمملکت داخلہ کسی بھی آفیسرکی تعیناتی کی سفارش کرسکتاہے۔وزیرمملکت داخلہ اور وزارت داخلہ کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آج خط لکھے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں