14

چاند نظر آگیا،یکم صفر جمعرات 11 اکتوبر کو ہوگی،مفتی منیب

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ صفر المظفرکا چاند نظرآگیااور یکم صفر المظفرجمعرات 11اکتوبر 2018 ء کو ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں مفتی منیب الرحمٰن کے زیرِ صدارت ہوا۔اجلاس میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی کے ارکان مولانا حافظ محمد سلفی، قاری نذیراحمد نعیمی، مولانا صابر نورانی، قاری محمد اقبال، مولانا فیروزالدین رحمانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی،فنی معاونت کے لئے محکمہ موسمیات کے چیف میٹر ولوجسٹ عبدالرشید نے شرکت کی۔مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی ،اسلام آباد ،جہلم ،منگلا ،ڑوب، نورپور تھل ،جوہر آباد اور دیگر مقامات سے رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں۔مرکزی کمیٹی نے خود چاند دیکھا، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم صفر المظفر جمعرات 11اکتوبرکو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں