12

ایان علی اور جعلی اکاؤنٹس کا لنک ایف آئی اے کو مل گیا

کراچی(فری ہینڈ نیوز)ماڈل گرل ایان علی کا نام کرنسی اسمگلنگ کیس کے بعد جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں بھی آگیا۔ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت سامنےآئی ہے ،ایان علی اور جعلی اکاؤنٹس کا لنک ایف آئی اے کو مل گیا ہے۔انکشاف ہوا ہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالتی کاروائی سے غیر حاضرایان علی کے اکاؤنٹ میں جعلی اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی۔ذرائع کے مطابق احسان صادق کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جعلی اکاؤنٹس کے ایان علی سے تعلق کا سراغ لگا لیا ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایک جعلی اکاؤنٹ سے ایان علی کے اکاؤنٹ میں رقوم کی منتقلی ہوئی ہے جس کے دستاویزی ثبوت بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اس بارے میں ایف آئی اے کے سربراہ بشیر میمن کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں