12

سلمان شہبازسے نیب کی ایک گھنٹہ 40 منٹ تک پوچھ گچھ

لاہور(فری ہینڈ نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے بعد ان کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی نیب میں پیش ہوگئے۔ذرائع کے مطابق نیب نے سلمان شہبازکو ذاتی حیثیت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا۔نیب کی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے سلمان شہباز سے تفتیش کی اور ان سے آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے باز پرس کی۔نیب ٹیم نے سلمان شہبازسے ایک گھنٹہ 40 منٹ تک پوچھ گچھ کی ،اس دوران سابق وزیراعلیٰ کے صاحبزادے کو سوال نامہ بھی دیا گیا۔نیب حکام نے سلمان شہبازکو ہدایت کی کہ یہ سوالنامہ 7 روز میں بھر کر جمع کرایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں