15

حکومت اپنے دعوے اور وعدے بھول گئی ،سراج الحق

لاہور(فری ہینڈ نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپنے دعوے اور وعدے بھول کر آئی ایم ایف کے در پر چلی گئی۔ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ قوم پہلے ہی قرضوں میں جکڑی ہوئی ہے، مزیدقرضہ لینے سے آنیوالی نسلیں قرضوں کے بوجھ تلے مزیددب جائیں گی۔ان کا کہناتھاکہ حکومت کوآئی ایم ایف پرپارلیمنٹ میں بحث کرکے سیاسی جماعتوں،قوم کواعتماد میں لیناچاہیے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے روپے کو کاغذ کا ایک بے وقعت ٹکڑا بنا کر رکھ دیاہے،اب تو’ ٹکا اور افغان کرنسی ‘ بھی پاکستانی روپے کا منہ چڑارہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتی اقدامات سے عوام کی ترقی کی گاڑی ایک جگہ رک گئی ہے،قرضوں سے نجات کاایک ہی راستہ ہے کہ اسلام کامعاشی نظام نافذاورسودکاخاتمہ کیاجائے۔سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ عوام نے حکومت سے جوامیدیں اور توقعات وابستہ کی تھیں وہ سراب نظرآنے لگی ہیں،2ماہ گزرنے کے بعدبھی حالات میں بہتری کے کوئی آثار نہیں پیدا ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں