13

خورشید شاہ نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی(فری ہینڈ نیوز)سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے تحریک انصاف کی حکومت کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر ہوگاکہ میں خود کشی کرلوں۔انہوں نے کہا کہ اب وزیراعظم عمران خان کے بیان کا مذاق اڑایا جارہا ہے ،نوازشریف کی حکومت کے جانے کے بعد سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل گرتی جارہی ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ دو مہینوں میں اربوں روپے کا نقصان ہوا،لوگ کنگلے ہوگئے۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ایم کیوایم وفاقی حکومت سے نکل جائے تو وفاقی حکومت خداحافظ ہوجائیگی،حکومت کوعددی اکثریت حاصل نہیں رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں