11

لاہور:کسٹمز حکام نے امریکی ڈالر کی اسمگلنگ ناکام بنادی

لاہور(فری ہینڈ نیوز)کسٹمز حکام نے ایک کروڑ روپے مالیت کے امریکی ڈالر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔لاہور ایئرپورٹ حکام نے تھائی باشندے کو گرفتار کرکے 75ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔کسٹمز حکام نے تھائی باشندے سوچی کا لیپ ٹاپ بیگ چیک کیا تو اس میں سے 75ہزار امریکی ڈالربرآمد ہو گئے۔کسٹمز حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کیلیے انویسٹی گیشن سیل کے حوالے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں