8

انتخابی نتائج کی ترسیل کے تنازع میں نیا موڑ

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)عام انتخابات 2018 میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کو روکنے کی ہدایت کا آڈیو پیغام سامنے آگیا، اس پیغام میں کہا جا رہا ہے کہ ملک بھر میں آر ٹی ایس میں بڑا مسئلہ آ رہا ہے، آر ٹی ایس استعمال کرنا ہمارے لیے لازمی آپشن نہیں ہے۔آر ٹی ایس سسٹم روکنے کا آڈیو پیغام فرانزک معائنہ کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایف آئی اے کو موصول ہو گیا، پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں آر ٹی ایس میں بڑا مسئلہ آگیا ہے، اپنے تمام پریذائڈنگ افسران سے کہہ دیں آر ٹی ایس نہیں چل رہا تو کوئی بات نہیں، آر ٹی ایس استعمال کرنا ہمارے لیے لازمی آپشن نہیں ہے، آر ٹی ایس نہیں چل رہا تو اسے چھوڑ دیں اور آر او کے پاس جو بھی شیٹس ہیں اپنے فارم 45، 47 لے کر آئیں اور اسے آر ایم سسٹم میں فیڈ کر کے رزلٹ مرتب کرلیں، فارم 45 کی بنیاد پر آر ایم ایس سے فارم 47 جنریٹ کر لیں۔آڈیو پیغام میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی آپ کو تحریری طور پر بھی ہدایات جاری کر رہے ہیں، تب تک الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آپ کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ آر ٹی ایس کو بھول جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں