17

جامعہ گجرات نےBA؍BSC؍ Bکام سپلیمنٹری امتحانات2018ء کے منسوخ ہونیوالے پرچہ جات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا

گجرات (پ۔ر) جامعہ گجرات نے بی اے؍ بی ایس سی ؍ بی کام سپلیمنٹری امتحانات2018ء کے منسوخ ہونے والے پرچہ جات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے اعلامیہ کے مطابق بی اے ؍ بی ایس سی کے مضامین کیمسٹری و اکنامکس کے پرچہ جات27نومبر2018ء کو ، باٹنی، میتھ بی کورس وایجوکیشن کے پرچہ جات28نومبر، کمپیوٹر سائنسز، ہیلتھ و فزیکل ایجوکیشن، جرنلزم و زوالوجی کے پرچہ جات 29نومبرجبکہ فزکس و بانٹی کے پرچہ جات 30نومبر2018ء کو منعقد ہو نگے۔ اسی طرح بی کام کے مضامین بزنس سٹیٹ و میتھ کے پرچہ جات 27نومبر2018ء ، پاکستان سٹڈیز کے پرچہ جات28نومبر جبکہ کمپیوٹر اپلی کیشن ان بزنس کے پرچہ جات29نومبر2018ء کو منعقد ہونگے۔ تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ مضامین کے پرچہ جات کی اعلان کردہ نئی تاریخوں کو نوٹ کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں