12

شہادت حضرت امام حسن ؑ کے سلسلہ میں امام بارگاہ حسینیہ میں عظیم الشان سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز) شہادت حضرت امام حسن ؑ کے سلسلہ میں امام بارگاہ حسینیہ میں عظیم الشان سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے ممتاز ذاکرین و علمائے کرام نے خطاب کیا اور فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کیے ۔ جن میں ذاکر حضرت علامہ علی ناصر الحسینی آف تلہاڑا ، حضرت علامہ محمد اسحاق ترابی ، حضرت علامہ محمد اصغر یزدانی اور ذاکر اہلبیت سید علی رضا آف معین الدین پور سیداں نے شامل تھے ۔ مجلس عزاء کے بعد شبیہہ ذوالجناح و تابوت حضرت امام حسن مجتبیٰ برآمد ہوا ملک بھر سے آئے ہوئے ماتمی دستوں نے اس موقع پر ماتم داری کی نقیب مجلس پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری اور میر ثقلین اکبر تھے ، جبکہ بانی مجلس سید الطاف عباس کاظمی تھے منتظمین میں سید الطاف عباس کاظمی ، جواب حسین جعفری ، وقار الحسن ہیرا سید سائر شاہ ، سید فصیح شاہ و دیگر شامل تھے ، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن فیاض احمد کی قیادت میں پولیس کے دستے ساری رات ڈیوٹی پر موجود رہے چکوال ، بھون ، سید کراں ، ڈھڈیال ، منڈی بہاؤالدین ، جہلم محب قائم آل محمد گجرات ، مدینہ سیداں ، گدائے درِ زہرہ ، علی وارث ، اللہ نبی وارث ، شہنشاہ کربلا ، مومدی پور، کنگ ، موجوکی ، منگووال و دیگر ماتمی دستوں نے ماتم داری کی ، مجلس عزاء نماز فجر تک جاری رہی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں