13

حضرت امام فاروقی سرہندی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں‘علامہ پروفیسر فیض السلام طاہری

گجرات(نمائندہ فری ہینڈ نیوز) حضرت مجدد الف ثانی ، امام احمد فاروقی سرہندی نے ظلم کے اندھیروں میں اپنی استقامت اور حضور ﷺ کی تعلیمات کے مطابق اسلام کی شمع کو روشن کیا ان خیالات کا اظہار علامہ پروفیسر فیض السلام طاہری نے گزشتہ روز دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں حضرت امام اعظم امام احمد رضا فاروقی سرہندی کے یوم کے سلسلہ میں منعقدہ عظیم الشان محفل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حضرت امام فاروقی سرہندی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے جس انداز میں اسلام کی ترویج و اشاعت میں اپناکردار ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے ، ہم سب کا فرض ہے کہ ہم حضرت امام اعظم کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کریں اور اسلام کی ترویج و اشاعت میں اپنا کردار ادا کریں ، حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری ؒ نے جس انداز میں یوم مجدد الف ثانی کی تعلیمات کو فروغ دیا وہ ناقابل فراموش ہیں انہوں نے دنیا بھر میں یوم مجدد الف ثانی منانے کی جو ترغیب دی حکومت بھی اس سلسلہ میں عمل پیرا ہو ، شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری نے ہمیں جس مقصد کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی ہم اس پر عمل پیرا ہیں ضلع گجرات میں درجنوں مقامات پر محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں حضرت امام اعظم فاروقی سرہندی کی خدمات سے عوام کو روشناس کروایا جا رہا ہے ۔اس موقع پر بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں