12

لاہور:مجھے اپنی صلاحیتوں پرمکمل بھروسہ ہے‘ اداکارہ شامین خان

لاہور(فری ہینڈ نیوز)شامین خان نے کہا کہ ’’عشق بے پناہ‘‘ کی کہانی بہت جاندارہے۔ اس ڈرامے میں مجھے ایک ایسی لڑکی کا چیلنجنگ کرداردیا گیا ہے، جس کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو جس خوبصورتی سے رائٹر اور ڈائریکٹر نے تیار کیا ہے، اسی مہارت سے مجھے بھی اس کواداکرنا پڑا ہے۔ مگر اس کردار کو حقیقت کے قریب ترلانے میں ساتھی فنکاروں، جن میں ایزیکا ڈینئل اورر انا مجاہد شامل ہیں، نے بہت مدد کی۔اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی ڈرامے کی کامیابی کسی ایک شخص کی بدولت ممکن نہیں ہوسکتی۔ یہ مکمل ایک ٹیم ورک ہے اوراس کیلئے ہمارے ڈائریکٹرمحمد مصورخان کا رول بہت نمایاں ہے، اس کے بعد ساتھی فنکاروں، نوید رضا، راشد فاروقی اور دیگرنے بھی اس ڈرامے کوسجانے سنوارنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ اسی لیے توآج یہ ڈرامہ ناظرین کی توجہ کامرکز بنا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں